عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 59339
جواب نمبر: 59339
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 536-501/Sn=8/1436-U گھر کی ٹنکی میں اگر کوئی ناپاک چیز نہیں گری ہے تو وہ ٹنکی پاک ہے خواہ چھوٹی ہو یا بڑي، اس کا پانی کھانا بنانے، پینے اور کپڑا وغیرہ پاک کرنے میں استعمال کرنا بلاکراہت درست ہے؛ ہاں اگر اس میں کوئی ناپاک چیز گرکئی اور ٹنکی چھوٹی یعنی دہ دردہ سے کم ہے تو وہ ٹنکی ناپاک ہوجائے گی، ایسی صورت میں پاک کیے بغیر اس کا پانی استعمال کرنا درست نہ ہوگا، چھوٹی ٹنکی کو باک کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ٹنکی میں موٹر چلاکر اوپر کا ڈھکن کھول دیا جائے، جب ٹنکی بھرکر اوپر سے پانی چھلکنے اور بہنے لگے تو ٹنکی پاک ہوجائے گی ”فتاوی ہندیہ“ میں ہے: حوض صغیر تنجّس ماوٴہ فدخل الماء الطّاہر فیہ من جانب وسال ماء الحوض من جانب آخر کان الفقیہ أبوجعفر یقول: کما سال ماء الحوض من الجانب الآخر یحکم بطہارة الحوض الخ (۱/۱۷، الفصل الأول فیما یجوز بہ التوضوٴ، زکریا) وانظر ”أحسن الفتاوی“: ۱/۵۱، ط: زکریا)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند