• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 41202

    عنوان: کپڑے سے اگر ناپاکی ایک مرتبہ میں مکمل زائل ہوجائے تو ایک مرتبہ بھی کافی ہے، تاہم تین مرتبہ دھولینا بہتر ہے

    سوال: مجھے اپنے ایک دوست سے معلوم ہوا کہ کپڑے جس حصہ پر منی لگ جائے تو اسے تین مرتبہ دھویا جائے اگر تم نہیں دھوتے ہو بلکہ تمام اس کو واشنگ مشین میں ڈال دیتے ہو تو تمام کپڑے ناپاک ہوجائیں گے۔ براہ کرم، بتائیں کہ صحیح مسئلہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 41202

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1429-1429/M=10/1433

    کپڑے سے اگر ناپاکی ایک مرتبہ میں مکمل زائل ہوجائے تو ایک مرتبہ بھی کافی ہے، تاہم تین مرتبہ دھولینا بہتر ہے تاکہ ازالہٴ نجس کا پوری طرح اطمینان ہوجائے، ناپاک کپڑے الگ دھونے چاہئیں پاک کپڑوں کے ساتھ مخلوط کرنا ٹھیک نہیں، اگر ملادیا تو سب کو تین مرتبہ اچھی طرح دھوڈالے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند