• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 60157

    عنوان: اگر کوئی شخص غسل کرے اور غسل میں نہ تو وضو کرے اور نہ غسل کے فرائض ادا کرے تو غسل کے بعد نماز کی ادائیگی کے لئے وضو کرنا پڑے گا یا نہیں؟ برائے کرم مہربانی فرمائیں۔

    سوال: اگر کوئی شخص غسل کرے اور غسل میں نہ تو وضو کرے اور نہ غسل کے فرائض ادا کرے تو غسل کے بعد نماز کی ادائیگی کے لئے وضو کرنا پڑے گا یا نہیں؟ برائے کرم مہربانی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60157

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 945-941/B=10/1436-U جی نہیں! غسل کے بعد پھر وضو کی ضرورت نہیں بہ شرطے کہ یہ فرض غسل نہ ہو، اسی غسل سے نماز پڑھ سکتا ہے، غسل کے ضمن میں وضو بھی ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند