• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37010

    عنوان: پیشاب کا بعد مسلسل قطرہ آئے تو نماز كیسے پڑھے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ میں طالب علم ہوں۔ جب یونیورسٹی میں ہوتاہوں اور اس وقت پیشاب آتاہے تو اس کے بعد قطرے نکلتے ہیں، میں نے ٹیشوپیپر بھی استعمال کیا ، لیکن پھربھی کوئی نہ کوئی قطرہ نکل آتا جس کپڑا خراب ہوجاتاہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس حالت میں نماز پڑھ سکتاہوں؟ یہ مجھے بیماری ہے؛؛؛؛؛؛

    جواب نمبر: 37010

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 470-392/B=4/1433 آپ جب نماز پڑھیں تو انڈرویر دھوکر استنجا کرکے پھر وضو کریں اور نماز پڑھنے میں اگر پیشاب کا قطرہ آگیا تو پھر دھوکر وضو کرکے نماز پڑھنی ہوگی، البتہ اگر آپ کی بیماری اتنی زیادہ ہے کہ ہروقت قطرہ آتا ہے یہاں تک کہ ایک نمازپڑھنے کے بقدر بھی پاکی کی حالت نہیں رہتی تو اس وقت آپ شریعت کے نزدیک معذور شرعی ہوں گے، آپ کے لیے ایسی حالت میں ہرنماز کے وقت تازہ وضو کرکے نماز پڑھیں، قطرہ آتا رہے گا جب بھی آپ کی نماز صحیح ہوجائے گی، اور اگر آپ کو پیشاب کے بعد ہی قطرہ آتا ہے اور حالات میں نہیں آتا ہے تو پھر آپ معذور نہیں، آپ کو جب بھی نماز میں قطرہ آئے گا تو پاکی حاصل کرکے نماز پڑھنی ہوگی ، آپ اس کے لیے یونانی دوا استعمال کریں یہ بیماری جاتی رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند