• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603565

    عنوان:

    سر دھونے كے كافی دیر بعد باقی بدن كا غسل كیا‏، كیا غسل جنابت صحیح ہوگیا؟

    سوال:

    غسل جنابت میں سر دھونے کے کچھ گھنٹے کے بعد باقی بدن کو کا غسل کیا سر دو بارہ نہیں دھویا، کیا ایسا کرنے سے غسل ادا ہو جائیگا؟

    جواب نمبر: 603565

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 819-598/H=07/1442

     غسل اداء ہوگیا بشرطیکہ سر دھونے اور باقی بدن کے غسل کے دوران موجبات غسل میں سے کوئی سبب مثل احتلام وغیرہ نہ پایا گیا ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند