• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58317

    عنوان: میں جب واش روم سے واپس آتاہے تو پیشاب کے کچھ قطرے رہ جاتے ہیں ،

    سوال: میں جب واش روم سے واپس آتاہے تو پیشاب کے کچھ قطرے رہ جاتے ہیں ، تو میں ٹشو پیپر رکھ لیتاہوں تاکہ جب قطرے گرے تو وہ کپڑے میں نہ لگے، کبھی یہ قطرے دس یا پندرہ منٹ تک ختم ہو جاتے ہیں تو میں ٹشو اٹھا لیتاہوں، لیکن کبھی کبھی ایسا ہوتاہے کہ میں ٹشو اٹھانے کے تھوڑی دیر بعد جب واش روم جاتاہوں اور استنجاء کرنے لگتاہوں تو اس وقت پشیاب کی جگہ سے کچھ گیلا محسوس ہوتاہے، اور کبھی ایسا ہوتاہے کہ جب میں ہوکہ جب میں کونے پہ ہاتھ لگاتاہوں و کچھ تھوڑا سا پیشاب اندر رہ گیا ہوتاہے، اس پر مجھے شک ہوتاہے کہ اب میرے کپڑے پاک ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ جب ابھی چیک کرنے پہ نکلا ہے تو پہلے بھی نکلا ہوگا۔اس کی وجہ سے بہت پریشانی رہتی ہے، کبھی کپڑے دھو لیتاہوں ، کبھی نہیں کہ یہ ہر روز کا کیا دفعہ کا معمول ہے ۔ براہ کرم، اس میں میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 58317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 375-340/Sn=6/1436-U صورت مسئولہ میں جب آپ کو اطمینان ہوجائے کہ قطرے بند ہوگئے تو حسب عادت ٹیشو ہٹالیں، اگر ہوسکے تو اس وقت عضو کو دھولیں، اس کے بعد اس کی طرف بالکل دھیان نہ دیں اور نہ ہی ٹٹول کر چھوکر دیکھیں اور بلاشبہ شک میں نہ پڑیں، جب تک بالیقین قطرہ گرنا معلوم نہ ہو تب تک آپ کے کپڑے یا بدن پر ناپاک ہونے کا حکم نہ لگے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند