• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58007

    عنوان: آدمی پہلے غسل كرے یا وضو؟

    سوال: اگر آدمی غسل کررہاھو(پہلے وضونہ کیاہو)اورکلی کرلے اورناک میں پانی ڈالے اوراتنے میں ریح نکل جائے یاجسم پرپانی بہا رہا ہویابہاچکاہو اور ریح نکل جائے تو کیاآدمی غسل پھر سے شروع کریگا ؟اگرباربارایساہوتارہے تو آدمی بھی مسلسل غسل کااعادہ کریگا یا اسی حالت میں کیاگیاغسل درست رھے گا اور آدمی کو کپڑے پہننے کے بعد صرف وضوکرناپڑیگا ؟براہ کرم تسلی بخش جواب دے کر میرے اس الجھن کودورفرمادیں اللہ تعالی آپ کو جزائے خیردیں۔

    جواب نمبر: 58007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 336-327/H=5/1436-U غسل کے درمیان میں ریح خارج ہوتی رہے تو اس کی وجہ سے غسل کے لوٹانے کی ضرورت نہیں ریح خارج ہوتی رہے تب بھی غسل مکمل کرلینے پر غسل صحیح ہوجاتا ہے، آپ کپڑے پہن کر وضو کرلیا کریں، اگر اخیر میں پورے جسم پر بانی بہاتے وقت ریح خارج نہ ہوئی تو وضو بھی ہوجائے گا اور کپڑے پہننے کے بعد وضو ضروری نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند