• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58046

    عنوان: اگر آدمی اپنا عضو تناسل عورت کے فرج میں داخل نہ کرے ویسے ہی اوپر سے ٹچ (چھونا) کرے یا استمتاع کرے تو کیا اس صورت میں بھی عورت پر غسل کرنا ضروری ہے؟

    سوال: اگر آدمی اپنا عضو تناسل عورت کے فرج میں داخل نہ کرے ویسے ہی اوپر سے ٹچ (چھونا) کرے یا استمتاع کرے تو کیا اس صورت میں بھی عورت پر غسل کرنا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 58046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 533-534/L=5/1436-U اگر آدمی اپنا عضو تناسل عورت کے فرج میں داخل نہ کرے صرف اوپر سے ٹچ کرے یا استمتاع کرے اور عورت کی منی خارج نہ ہو توعورت پر غسل کرنا ضروری نہیں، غسل کے وجوب کے لیے بقدر حشفہ عضو تناسل کا عورت کی شرمگاہ میں داخل ہونا یا منی کا خارج ہونا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند