• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 603769

    عنوان:

    كان كے جس سوراخ میں زیور پہنا جاتا ہے ‏، كیا غسل كے وقت اس میں پانی پہنچانا ضروری ہے؟

    سوال:

    اکثر خواتین اپنے کان چھدوانے کے بعد کچھ نہیں پہنتیں، غسل کرتے وقت ان کان کے سوراخ میں پانی نہیں جاسکتا تو اس بارے میں کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 603769

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:741-592/L=8/1442

     اگرعورت کان کے سوراخ میں زیور پہنا ہو تو اگر اوپر سے پانی بہادینے کی صورت میں ازخود پانی اندر چلاجاتا ہو تو بھی فرض ادا ہوجائے گا ورنہ اس میں پانی پہنچانے کی کوشش کی جائے ؛البتہ پانی پہونچانے کے لیے کان وغیرہ کے اس سوراخ میں لکڑی وغیرہ داخل کرنے اور تکلف کرنے کی ضرورت نہیں۔

    ویجب تحریک القرط والخاتم الضیقین، ولو لم یکن قرط فدخل الماء الثقب عند مرورہ أجزأہ کالسرة، وإلا أدخلہ کذا فی فتح القدیر ولا یتکلف فی إدخال شیء سوی الماء من خشب ونحوہ .(البحر الرائق شرح کنز الدقائق ومنحة الخالق وتکملة الطوری 1/ 49)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند