• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 61632

    عنوان: ایک شخص وضو بناتا ہے اور وہ جب اپنا پورا چہرہ دھوتا ہے تو اسکے ساتھ سر کا مسح بہی کرتا ہے یا الگ سے کرتا ہے ، پھر اسکے بعد ہاتھ دھوتاہے تو کیا ایسا کرنے سے اسکا وضو ہوا یا نہیں ؟ 2. کیا وضو اور غسل میں فرض کی ترتیب اگے پیچھے ہونے سے وضو اور غسل ہو جاے گا یا نہیں دلیل کے ساتھ بتائیں۔

    سوال: ایک شخص وضو بناتا ہے اور وہ جب اپنا پورا چہرہ دھوتا ہے تو اسکے ساتھ سر کا مسح بہی کرتا ہے یا الگ سے کرتا ہے ، پھر اسکے بعد ہاتھ دھوتاہے تو کیا ایسا کرنے سے اسکا وضو ہوا یا نہیں ؟ 2. کیا وضو اور غسل میں فرض کی ترتیب اگے پیچھے ہونے سے وضو اور غسل ہو جاے گا یا نہیں دلیل کے ساتھ بتائیں۔

    جواب نمبر: 61632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 840-805/Sn=12/1436-U (۱) اس طرح وضو کرنے سے بھی وضو ہوجائے گا؛ لیکن ایسا کرنا خلافِ سنت اورمکروہ ہے، وأما سنتہ ․․․ والترتیب المذکور في لفظ آیة الوضوء سنّة (کبیري، ص: ۲۰) (۲) وضو میں فرائض کے درمیان ترتیب سنت ہے، فرض یا شرط نہیں ہے، والترتیب المذکور فی لفظ آیة الوضوء سنة، ولیس بفرض خلافاً للثلاثة؛ لأن العطف فیہا بالواو وإجماع أہل اللغة أنہا لمطلق الجمع لا نعرض فیہا للترتیب إلخ (کبیری، ۲۷) اسی طرح غسل میں بھی جو ترتیب فقہاء نے ذکر کی ہے وہ بھی مسنون ہے واجب یا فرض نہیں ہے؛ اس لیے وضو یا غسل میں ترتیب کی خلاف ورزی کی صورت میں وضو اور غسل ادا ہوجائے گا؛ لیکن ایسا کرنا خلافِ سنت ومکروہ ہے۔ (درمختار مع الشامی، ۱/۲۹۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند