• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 54644

    عنوان: كنویں میں نجس جانور گرگیا تھا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے روزانہ استعمال کیے جانے والے کنویں میں غلیظ جانور سور گر گیا تھا جسے فوراً ہی زندہ باہر نکال لیا گیاتھا ، اس کے بعد کنویں کی صفائی کا سلسلہ شروع کیا اس وقت کنویں میں تقربیا ً سات فٹ پانی تھا جسے الیکٹرک موٹر کے ذریعہ نکالنے کی کوشش کی گئی چھ فٹ پانی تو محض دو گھنٹوں میں ختم ہوگیا مگر باقی کا ایک فٹ پانی حتی الامکان کوشش کے باوجود بھی ختم نہیں کیا جاسکا کیوں کہ پانی کی آمد اس قدر تھی اسے توڑنے میں ناکام رہے اس مسئلہ میں ہماری رہبری فرمائیں کہ کیا کنواں پاک ہوگیا اور اس کو استعمال کیا جاسکتاہے؟یا نہیں؟ یا کیا کیا جانا چاہئے؟

    جواب نمبر: 54644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1287-255/H=10/1435-U سات فٹ پانی کی کل مقدار یا اس سے زائد پانی نکالنا ممکن نہ ہو تو دو سو ڈول پانی کے نکال دینے سے کنواں پاک ہوجاتا ہے ہکذا في الفتاوی الہندیة (النوع الثالث ماء الآبار ج۱ ص۱۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند