• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 58283

    عنوان: میں شادی شدہ ہوں اور ہندوستان سے باہر ملک میں کام کرتاہوں،میں ہمیشہ فون پر اپنی بیوی سے بات کرتاہوں، کچھ ذاتی بات چیت کے بعد اس کی شرمگاہ سے کچھ رطوبت نکلتی ہے ۔ کیا یہ اس رطوبت کے نکلنے سے اس پر غسل فرض ہوجائے گا؟یاوہ صرف اسے صاف کرکے نماز پڑھ سکتی ہے؟

    سوال: میں شادی شدہ ہوں اور ہندوستان سے باہر ملک میں کام کرتاہوں،میں ہمیشہ فون پر اپنی بیوی سے بات کرتاہوں، کچھ ذاتی بات چیت کے بعد اس کی شرمگاہ سے کچھ رطوبت نکلتی ہے ۔ کیا یہ اس رطوبت کے نکلنے سے اس پر غسل فرض ہوجائے گا؟یاوہ صرف اسے صاف کرکے نماز پڑھ سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 58283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 700-723/L=6/1436-U

    اگر وہ نکلنے والی رطوبت اچھل کر نہیں نکلتی ہے اور نہ ہی اس کے بعد طبیعت میں سستی پیدا ہوتی ہے، تو وہ مذی ہے، اس رطوبت کے نکلنے سے غسل واجب نہیں ہوتا صرف اس کو دھولینا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند