• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 68552

    عنوان: مباشرت کے بعد غسل میں دیر كرنا؟

    سوال: میری بیوی مباشرت کے بعد فوراً غسل نہیں کرتی، گیارہ بارہ گھنٹے گذر جانے کے بعد غسل کرتی ہے، کافی سمجھایا پر اس کی یہی عادت ہے۔ کیا فرماتے ہیں علماء حق اس سلسلے میں۔ رہنمائی کریں۔

    جواب نمبر: 68552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1200-1124/B=12/1437 مباشرت کے بعد جس قدر جلد ممکن ہو دونوں کو غسل کرکے پاک و صاف ہو جانا چاہئے اور فجر کی نماز اپنے وقت پر پڑھنی چاہئے دیر تک ناپاکی کی حالت میں رہنا اچھی بات نہیں اور نماز فجر کو قضا کردینا یہ تو گناہ کی بات ہے حدیث شریف میں آیا ہے کہ جس گھر میں کتا یا تصویر یا جُنبی ہو اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ہیں، آپ محبت کے ساتھ بیوی کو سمجھاتے رہیں ان شاء اللہ کبھی نہ کبھی سمجھ میں بات آجائے گی۔ اللہ تعالی اسے ہدایت نصیب فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند