• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 69460

    عنوان: ڈائپر لگا ہے پیشاب كا علم نہیں ہوپاتا؟

    سوال: میری والدہ اپاہج ہیں، بائیں ہاتھ اور بائیں متاثر ہیں۔ وہ خود سے نہیں چل سکتی ہیں،وہ صوفے پر بیٹھ سکتی ہیں اور اور خود سے کھاسکتی ہیں، چونکہ وہ چل نہیں سکتی ہیں، اس لیے پشیاب پاخانہ کے لیے ڈائپر(diapers) استعمال کررہی ہیں،ایک لیڈی نرس ڈائپر کو بدلنے اور صاف کرنے لیے ہے، روزانہ تین مرتبہ ڈائپر بدلتاہے، صبح، شام اور سونے سے پہلے۔ والدہ ہمیشہ صرف ڈائپر میں ہوتی ہیں، کبھی کبھی والدہ کو پیشاب کے بارے میں معلوم نہیں ہوپاتاہے اور کبھی کبھی معلوم ہوجاتاہے کہ پیشاب ہوگیاہے۔ ایسی صورت حال میں نماز پڑھنے کا کیا طریقہ ہے؟کیوں کہ اکثر اوقات وہ ڈائپر میں ہوتی ہیں اور ناپاک ہوتی ہیں، کیا وہ تمام نمازیں قضا پڑھ سکتی ہیں جیسے ان کا ڈاپئر بدلا جائے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1450-1536/L37=2/1438

    چونکہ آپ کی والدہ کا ڈائپر روزانہ تین مرتبہ بدلا جاتا ہے اس لیے سب سے بہتر ہوتا اگر فجر کے وقت میں ڈائپر بدلنے کا انتظام کرتے تاکہ وہ فجر کی نماز پڑھ لیتیں پھر ظہر کے وقت کے ختم ہونے سے پانچ دس منٹ پہلے بدلتے تاکہ وہ ظہر کی نماز ظہر کے آخری وقت میں او رعصر کی نماز عصر کے اول وقت میں ادا کرتیں پھر مغرب کے آخر وقت میں تاکہ وہ مغرب کے آخر وقت میں مغرب کی نماز اور عشاء کے اول وقت میں عشاء کی نماز ادا کرتیں لیکن اگر ایسا انتظام نہ ہوسکے تو جب بھی ڈائپر بدلا جائے اسی وقت کی ادا نماز اور اس سے پہلے وقت کی قضا نماز یا اسی حالت میں پڑھی گئی نمازیں ایک ساتھ پڑھ لیں تاکہ کوئی شبہ نہ رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند