• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 55498

    عنوان: اگر جوتا لگنے کے بعد پتلون کا کچھ حصہ گیلا ہوجائے تو کیا اس حصے کا دھونا ضروری ہے؟

    سوال: بس یاگاڑی میں سفر کرتے وقت لوگوں کے جوتوں کا نچلا حصہ پتلون کے نیچے کے حصے پر لگ جاتاہے: (۱) اگر یہ بات معلوم نہ ہو کہ کوئی نجاست لگی ہے کہ نہیں تو کیا پتلون پاک ہے؟ (۲) اگر جوتا لگنے کے بعد پتلون کا کچھ حصہ گیلا ہوجائے تو کیا اس حصے کا دھونا ضروری ہے؟ (۳) اگر جوتے پر لگی ہوئی مٹی پتلون پر لگ جائے تو کیا یہ مٹی پاک ہے یا ناپاک؟

    جواب نمبر: 55498

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 29-29/Sd=1/1436-U (۱) جب تک نجاست لگنے کا یقین نہ ہوجائے، پتلون ناپاک نہیں ہوگی؛ البتہ احتیاطاً دھونے میں مضائقہ نہیں۔ (۲) اگر پتلون پر نجاست کا اثر ظاہر ہوجائے تو اس کو دھونا ضروری ہے۔ (۳) اگر مٹی میں نجاست لگی ہوئی ہو اور پھر وہ پتلون پر لگ جائے اور نجاست کا اثر ظاہر ہوجائے، تو اس کا دھونا ضروری ہوگا۔ ولو کان الثوب طاہرًا فشک في نجاستہ جاز لہ أن یصلي فیہ؛ لأن الشک لا یرفع الیقین (بدائع: ۱/۲۳۶، زکریا) وقال في الہندیة: رجل أصابہ طین أو مشی فیہ ولم یغسل قدمیہ وصلی یجزیہ ما لم یکن فیہ أثر النجاسة إلا أن یحتاط․ ألخ (الفتاوی الہندیة: کتاب الطہارة، الباب السابع) وقال ابن عابدین: والعفو مقید بما إذا لم یظہر فیہ أثر النجاسة إلخ (رد المحتار: ۱/۵۳۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند