• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 30481

    عنوان: کبھی کبھی میرے پیشاب کرنے کے بعد اپنے آپ ہی منی نکل جاتی ہے ، کیا ایسی صورت میں غسل فرض ہوجاتاہے؟کیا ایسی صورت میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔ 

    سوال: کبھی کبھی میرے پیشاب کرنے کے بعد اپنے آپ ہی منی نکل جاتی ہے ، کیا ایسی صورت میں غسل فرض ہوجاتاہے؟کیا ایسی صورت میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟ براہ کرم، مشورہ دیں۔ 

    جواب نمبر: 30481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):348=246-3/1432

    اگر پیشاب کے بعد ذکر (شرمگاہ) میں ایستادگی پیدا ہوتی ہو اور لذت کے ساتھ منی کا خروج ہوتا ہو تو غسل کرنا فرض ہے ایسی صورت میں بغیر غسل نماز پڑھنا جائز نہیں البتہ اگر پیشاب کے بعد شرمگاہ میں ایستادگی پیدا نہیں ہوتی ہو اور بغیر شہوت کے منی کا خروج ہوجاتا ہو تو ایسی صورت میں غسل کرنا آپ پر فرض نہیں، غسل کیے بغیر آپ نماز پڑھ سکتے ہیں: خرج مني بعد البول وذَکرہ منتشر لزمہ الغسل․ قال في البحر: ومحلہ إن وجد الشہوة (درمختار)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند