• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 26780

    عنوان: واشنگ مشین(کپڑے دھونے والی) میں پاک اور ناپاک کپڑے دھوتے ہیں، اس میں صحیح طریقے سے کس طرح سے دھونا چاہئے؟
    (۲) گھر میں جن و شیاطین ہیں یا نہیں ، کیا شریعت میں اس کو معلوم کرنے کے لیے کوئی عمل ہے؟

    سوال: واشنگ مشین(کپڑے دھونے والی) میں پاک اور ناپاک کپڑے دھوتے ہیں، اس میں صحیح طریقے سے کس طرح سے دھونا چاہئے؟
    (۲) گھر میں جن و شیاطین ہیں یا نہیں ، کیا شریعت میں اس کو معلوم کرنے کے لیے کوئی عمل
    ہے؟

    جواب نمبر: 26780

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1959=1563-11/1431

    (۱) اگر پٹرول سے مشین میں دھلائی ہوتی ہے تو اس سے بھی کپڑے پاک ہوجاتے ہیں، کیونکہ پٹرول بہت زیادہ سریع النفوذ اور سریع التاثیر ہوتا ہے،یہ جب کپڑے سے اڑتا ہے تو نجاست کا ازالہ کرکے اڑتا ہے، یعنی کپڑے میں نجاست کا کوئی اثر نہیں ہوتا ہے، تاہم بعد میں کپڑے کو پانی سے دھولینا چاہیے اسی میں احتیاط ہے۔
    (۲) ہم نے قرآن وحدیث اور فقہ وغیرہ کا علم حاصل کیا ہے، جنات وشیاطن کو پتہ لگانے کا علم حاصل نہیں کیا ہے، براہ مہربانی کسی عامل کی طرف رجوع فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند