عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 5043
دباغت حقیقی اور دباغت حکمی کی صحیح تعریف بتائیں؟
دباغت حقیقی اور دباغت حکمی کی صحیح تعریف بتائیں؟
جواب نمبر: 504301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 402=402/ م
کھال سے تر نجاست اور بدبو کو زائل کرنے کا نام دباغت ہے: کما في التعریفات الفقہیة : ہی إزالة النتن والرطوبات النجسة من الجلد ، اگر کھال کی تر نجاست اور بدبو کا ازالہ درخت سلّم کے پتوں اور نمک وغیرہ کے ذریعہ کیا جائے تو اس کو دباغت حقیقی کہتے ہیں اور اگر مٹی مَلنے، دھوپ میں سکھانے اور ہوا میں ڈالنے کے ذریعہ دباغت دی جائے تواس کو دباغت حکمی سے تعبیر کرتے ہیں، شامی میں ہے : الدباغ یمنع النتن والفساد ، والذي یمنع علی نوعین : حقیقی کالفرظ والشبّ و العفص ونحوہ ، وحکمی کالتتریب والتشمیس والإلقاء في الریح الخ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
تین مرتبہ کپڑے دھونے کے بعد اگر منی کے اثرات زائل نہ ہوں،انگلی یا دانتوں سے نکلنے والا خون نگلنا ،کتوں کو مارنا
4606 مناظراگر پیشاب کرتے وقت گاڑھا سا ہلکا منی کی طرح نکلا تو کیا وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہیں اور تلاوت بھی؟
2699 مناظرأريد حل مسئلة في خدمتكم العالية أن المعذور مثلا - سلس البول - كيف يستعمل ثوبه هل يبدله في كل الوقت ام في كل الصلواة مثل الوضو؟
2151 مناظرجو کپڑے میں نے ناپاکی کی حالت میں پہنے تھے ان میں کچھ بھی نجاست نہ لگی ہو تو کیا ان کپڑوں میں نماز پڑھ سکتا ہوں؟
کیا فرماتے ہیں علمائے شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں: ہم جس مکان میں رہتے ہیں اس میں ایک پانی کی ٹنکی ہے۔ سرکاری پانی کا کنکشن باتھ روم میں ہے۔ کچھ لوگ ٹنکی میں پانی بھر جانے کے بعد پائپ باتھ روم میں زمین پر ڈال دیتے ہیں۔ اب ظاہر ہے باتھ روم میں لوگ نہاتے ہیں کپڑے دھوتے ہیں، عام طور پر وہ پانی ناپاک ہوجاتا ہے اور وہی پانی تھوڑاپائپمیں بھی چلا جاتا ہے، پھر اسی پائپ کو ٹنکی میں پانی بھرنے کے لیے لگادیتے ہیں۔ اب اس ٹنکی کے پانی کا کیا حکم ہے؟ میں نے دارالعلوم کی ویب سائٹ پر مسائل طہارت میں پڑھا:و اذا کان الحوض صغیرایدخل فیہ الماء من جانب و یخرج من جانب یجوز الوضوء بہ من جمیع جوانبہ و علیہ الفتوی) ۔ بالکل یہی صورت ہماری ٹنکی کی ہے۔ مگر یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ حکم ہر ٹنکی پر لگائیں گے یا صرف اس ٹنکی میں لگائیں گے جس میں تسلسل کے ساتھ ایک نل سے پانی آتا ہو اور دوسرے نل سے پانی کا خروج ہو اوردخول اور خروج کا زمانہ ایک ہو۔ اوپر دیے گئے حوالہ سے یہی ظاہر ہوتا ہے۔ مگر ہمارے پاس جو ٹنکی ہے پہلے اس میں پانی بھرتے ہیں بعد میں حسب ضرورت پانی استعمال کرتے ہیں اور ٹنکی کی نوعیت یہ ہے کہ ٹنکی مکمل بند ہے، اوپر کی جانب تھوڑا ساسوراخ ہے جس میں پائپ سے پانی بھرتے ہیں اور نیچے کے حصہ میں ٹوٹی لگی ہوئی ہے۔ یہ ٹوٹی ٹنکی کے ساتھ سے کچھ اوپر ہے پانی ختم ہونے کے بعد بھی نچلی سطح میں پانی ہمیشہ موجود رہتاہے ۔اس کے بارے میں وضاحت فرمائیں۔ تفصیل کے لیے معافی چاہتا ہوں۔
3185 مناظرمیرا وضو تھا اور سر سے دوپٹہ گرا رہا پھر میں نے نماز پڑھی، نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ دوپٹہ گرنے سے وضو تو نہیں ٹوٹا؟
7315 مناظرعورتوں سے بات کرتے وقت کچھ رطوبت نکل آتی ہے، کیا مجھے غسل کرنا ہوگا یا طہارت کے لیے صرف وضو کافی ہے؟