• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 56218

    عنوان: کیا پیشاب میں منی نکلنے سے غسل واجب ہوجاتاہے یا نہیں؟ مفصل و مدلل جواب دیں۔

    سوال: کیا پیشاب میں منی نکلنے سے غسل واجب ہوجاتاہے یا نہیں؟ مفصل و مدلل جواب دیں۔

    جواب نمبر: 56218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 9-3/D=1/1436-U87 لَسدار مادہ جو گاڑھا ہو، اور شہوت کے ساتھ اچھل کر نکلے جس کے نکلنے کے بعد شہوت ٹوٹ جاتی ہے اور جسم میں فتور پیدا ہوتا ہے، وہ منی کہلاتا ہے۔ اس سے غسل واجب ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ پیشاب کے بعد جو لسدار مادہ نکلتا ہے، جس کی کیفیت منی کی طرح نہیں ہوتی، اسے وَدِی کہتے ہیں، اسکے نکلنے سے صرف وضو ٹوٹتا ہے، غسل واجب نہیں ہوتا۔ اسی طرح بیوی سے ملاعبت کرنے یا شہوت انگیز چیز دیکھنے سے جو مادہ لسدار نکلتا ہے اسے مذی کہتے ہیں، اس کے نکلنے سے بھی غسل واجب نہیں ہوتا صرف وضو ٹوٹتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند