• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 24607

    عنوان: جسم سے جو خون باہر نکلے کیا وہ حرام ہے؟کیا خون تبدیل کرنا قرآن وحدیث کے مطابق جائز ہے یا نہیں؟

    سوال: جسم سے جو خون باہر نکلے کیا وہ حرام ہے؟کیا خون تبدیل کرنا قرآن وحدیث کے مطابق جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 24607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1712=1336-10/1431

    جوخون جسم سے باہر نکلے وہ نجس اورحرام ہے، اگر کسی کو خون کی سخت ضرورت پیش آگئی ہے اس کے بغیر اس کی جان کا بچنا مشکل ہوگیا ہے تو اس کی جان بچانے کی غرض سے خون دیدیا اور مریض کو چڑھادیا گیا تو دودھ پر قیاس کرتے ہوئے اس کو جائز قرار دیا گیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند