• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 21005

    عنوان:

    میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ غسل کن چیزوں سے واجب ہوتا ہے؟ کیا نشہ (شرب وغیرہ) پینے سے غسل کرنا واجب ہوجا تا ہے؟ مہربانی فر ما کر واجبات غسل کی فہرست بتادیں کہ کن چیزوں کے اختیار کرنے یا رونما ہونے سے غسل واجب ہو جا تا ہے، نوازش ہوگی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 21005

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 710=550-4/1431

    نشہ پینے سے غسل واجب نہیں ہوتا، موجبات یعنی غسل کو واجب کرنے و الی یہ چیزیں ہیں۔

    (۱) سوتے یا جاگتے میں جوش کے ساتھ منی نکلنا۔

    (۲) جماع یعنی مرد کا حشفہ اگر اندر چلا گیا تو دونوں پر غسل واجب ہوگیا۔

    (۳) حیض ونفاس کے خون کا ختم ہوجانا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند