• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 41553

    عنوان: كیا پیشاب آجانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

    سوال: ہم نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ وضو کیا ہو اور پیشاب آجائے تو وضو نہیں ٹوٹتا، کیا یہ جائز ہے کہ پیشاب کے باد وضو نہ کیا جائے اور اسی حالت میں نماز پڑھی جائے؟

    جواب نمبر: 41553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1518-1025/H=10/1433 پیشاب آجانے (نکل جانے) سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اگر پیشاب نکلنے کے بعد بغیر وضو نماز پڑھی تو نماز نہ ہوگی بلکہ اس نماز کا لوٹانا واجب ہے، آپ نے کس کتاب میں کیا پڑھا ہے؟ مع حوالہ اس کی عبارت نقل کریں تب اس کے متعلق رہنمائی کردی جائے گی، ان شاء اللہ تعالی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند