• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37396

    عنوان: جس بستر پر ہم بستری کی تھی وہ بھی ناپاک ہوگیا کیا؟

    سوال: میں نے اپنے بیوی سے ہم بستری کیا اور مذی اورمنی دونوں کا اخراج ہوا ، اب ہم دونو پر غسل تو فرض ہے ہی لیکن کیا ہم دونوں کے جسم پر وقت جو کپڑے تھے وہ سارے ناپا ک ہوگئے یعنی اسکو پاک کرنا ضروری ہے؟ جب کہ اس کپڑے میں کوئی مذی اور منی نہیں لگا ؟ اس کے علاوہ جس بستر پر ہم بستری کی تھی وہ بھی ناپاک ہوگیا کیا؟ اگر اس پر بھی مذی یا منی نہیں گری تو ؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 37396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 509=509-3/1433 اگر کپڑا یا بستر پر مذی یا منی نہیں لگی ہے تو وہ کپڑا یا بستر ناپاک نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند