• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 167241

    عنوان: زکام کے متعلقناک بہنے سے وضو نہیں ٹوٹتا

    سوال: اگر زکام کی وجہ سے یا رونے کی وجہ سے ناک سے پیلے رنگ کی رطوبت آجائے تو کیا وہ ناپاک ہوتی ہے اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 167241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:352-310/N=4/1440

    زکام یا تیز مرچ کا کھانا کھانے یا رونے وغیرہ کی وجہ سے ناک سے پیلے رنگ کی جو رطوبت نکلتی ہے، وہ ناپاک نہیں، اُس کے نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

    الماء إذا اختلط بالمخاط أو البزاق جاز بہ التوضوٴ ویکرہ (الفتاوی الخانیة علی ھامش الفتاوی الھندیة، کتاب الطھارة، فصل فیما لا یجوز بہ التوضي،۱: ۱۸، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)، في البزازیة: وتکرہ الصلاة مع الخرقة التي یمسح بھا العرق ویوٴخذ بھا المخاط لا لأنھا نجسة الخ (رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، فصل في اللبس، ۹: ۵۲۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، اتفق الفقہاء علی أن المخاط طاھر وأن الصلاة في ثوب فیہ مخاط صحیحة لحدیث: ”فإذا تنخع أحدکم فلیتنخع عن یسارہ تحت قدمہ، فإن لم یجد فلیتفل ھکذا -وصفہ الراوي- فتفل في ثوبہ ثم مسح بعضہ ببعض“ (الموسوعة الفقہیة، ۳۶: ۲۵۸، ۲۵۹، ط: الکویت)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند