• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 42484

    عنوان: ہرچیز میں شك

    سوال: مجھے اکثر ہر چیز کے برے میں شک ہوتاہے کہ یہ پاک ہے یا ناپاک جس کی وجہ سے میں بار بار اپنا ہاتھ دھوتاہوں ، کپڑے وغیرہ دھوتے وقت کپڑا بہت بار کھنگالتاہوں پھر بھی اطمینان نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، مجھے کوئی دعا بتائیں تاکہ اس شک سے میں نجات پاسکوں۔

    جواب نمبر: 42484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1751-1114/L=1/1434 ہرچیز میں شک کی ضرورت نہیں، جب تک ہاتھ پر ناپاکی لگنے کا یقین نہ ہو ہاتھ دھونے کی ضرورت نہیں اسی طرح اگر کپڑا ناپاک ہو تو تین بار دھوکر ہربار نچوڑدیں، کپڑا پاک ہوجائے گا، اس کے بعد بھی اگر شک ہو تو اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت نہیں، اگر آپ کثرت سے ”لاحول“ پڑھتے رہیں تو ان شاء اللہ آپ شک سے نجات پاجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند