• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 18658

    عنوان:

    ادخال فی الدبر سے غسل

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ زید کی بہن نے یہ مسئلہ پوچھا ہے کہ اگر مرد عورت سے دبر میں صرف عضو خاص لگاتا ہے تو کیا دونوں پر غسل واجب ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 18658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 34=34-1/1431

     

    اگر اس عمل کی وجہ سے انزال (خروج منی) ہوجائے تو غسل واجب ہے ورنہ نہیں، دونوں کی منی نکل آئے تو دونوں پر غسل واجب ہوگا ورنہ جس کی نکلے اس پر۔ لیکن یہ معلوم رہے کہ مرد کا عورت کے پچھلے مقام (دبر) میں عضو خاص کو داخل کرنا حرام وناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند