• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 608446

    عنوان:

    سوکھی ہوئی منی سے بدن چھوجائے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال : حضرت معلوم یہ کرنا ہے کہ میاں بیوی نے رات میں صحبت کی اب صبح بیوی پاک ہو گئی اور شوہر جو ابھی بھی ناپاک ہے اُس کے پاس چمٹ کر لیٹ گئی تو کیا اس طرح لیٹنا پاکی کی حالت میں ناپاک شوہر کے ساتھ کیا اس کی کوئی ممانعت ہے کسی طرح کی یا کوئی ممانعت نہیں ؟برائے مہربانی تسلّی بخش جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608446

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 635-516/B=05/1443

     اگر شوہر کے کپڑے پر لگی ہوئی منی سوکھ گئی ہے لیکن شوہر نے ابھی تک غسل نہیں کیا اور بیوی غسل کرکے پاک ہوگئی ہے پھر پاک ہونے کے بعد شوہر کے ساتھ چمٹ کر لیٹ گئی تو ایسا کرنا بیوی کے لیے جائز ہے اس کی ممانعت نہیں ہے وہ اس طرح چمٹنے سے ناپاک نہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند