• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 60398

    عنوان: پیشاب کے بعد قطروں سے اطمینان کرلینا ضروری ہے، اگر وضو کرنے کے بعد کوئی قطرہ آگیا تو وضو ٹوٹ جائے گا

    سوال: جب میں استنجاء کے لیے جاتاہوں تو فراغت کے وقت پیشاب کے تمام قطرے نکالنے کی کوشش کرتاہوں، لیکن پینٹ پہننے کے بعد مجھے محسوس ہوتاہے کہ کچھ قطرے خارج ہوگئے ہیں، یعنی دو تین قطرے تب بھی رہ جاتے ہیں۔ میں یہ جاننا چاہوں گا کہ کیا میں نماز پڑھ سکتاہوں؟ اور کیا میری نماز قبول ہوگی؟

    جواب نمبر: 60398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 539-539/Sd=10/1436-U پیشاب کے بعد قطروں سے اطمینان کرلینا ضروری ہے، اگر وضو کرنے کے بعد کوئی قطرہ آگیا تو وضو ٹوٹ جائے گا، نیز اگر قطرات کپڑے پر ہتھیلی کے گہراوٴ سے زیادہ لگ گئے تو کپڑا بھی ناپاک ہوجائے گا اور دھوئے بغیر اس کپڑے میں نماز نہیں ہوگی، اس لیے آپ استنجے میں احتیاط ربرتیں، مٹی کا ڈھیلا یا ٹشوپیپر ا ستعمال کریں، قطرات کے آنے سے اطمینان حاصل ہونے کے بعد ہی وضو کریں خواہ استنجے میں تھوڑی تاخیر ہی کیوں نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند