• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 5334

    عنوان:

    میں پیٹھ کے درد کا علاج کرارہا ہوں۔ پریشانی یہ ہے کہ علاج کے بعد میں آٹھ دنوں تک غسل نہیں کرسکتا ہوں۔ میں احتلام یا دوسرے چیزسے ناپاک ہوگیا ہوں۔ میں اسلامی شریعت کے مطابق کیا کروں؟میری صحت کے لیے دعا کریں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 5334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 256=256/ م

    اللہ تعالیٰ آپ کو بہت جلد شفایابی عطا فرمائے۔ (آمین) اگر غسل کرنے کی صورت میں بیماری بڑھ جانے کا یقین ہو، خواہ ذاتی تجربہ کی بنا پر یا ماہر دیندار ڈاکٹر کی تشخیص پر، اور گرم اور ٹھنڈا ہرقسم کا پانی آپ کے لیے نقصان دہ ہو تو ایسی حالت میں آپ کے لیے تیمم کرنا جائز ہے، غسل کے تیمم کا وہی طریقہ ہے جو وضو کے تیمم کا ہے البتہ تیممِ غسل میں حدث اکبر سے طہارت حاصل کرنے کی نیت کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند