• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23667

    عنوان: سوال یہ ہے کہ اگر زیر ناف بال کاٹے ہوئے چالیس دن سے زیادہ ہوجائے تو کیا میں چالیس کے دن بعد نماز پڑھ سکتاہوں یا نہیں؟ کیا میں ناپاک ہوں گا؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ اگر زیر ناف بال کاٹے ہوئے چالیس دن سے زیادہ ہوجائے تو کیا میں چالیس کے دن بعد نماز پڑھ سکتاہوں یا نہیں؟ کیا میں ناپاک ہوں گا؟

    جواب نمبر: 23667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1038=1038-7/1431

    زیر ناف کے بال کاٹے ہوئے چالیس دن سے زیادہ ہوجائیں تواس کی وجہ سے نماز معاف نہیں ہوجاتی، تو بہرحال آپ کو پڑھنی ہے اس کی وجہ سے نماز قضا کردینا جائز نہیں، البتہ چالیس دن سے زائد دن تک زیر ناف بال کو صاف نہ کرنا سخت مکروہ اور گناہ ہے۔ افضل یہ ہے کہ ہرجمعہ کو صفائی کرلیں: والأفضل یوم الجمعة․․․ وکرہ ترکہ وراء الأربعین أي تحریمًا لقول المجتبی: ولا عذر فیما وراء الأربعین ویستحق الوعید إھ (درمختار مع الشامي زکریا: ۹/۵۸۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند