• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 37757

    عنوان: صرف دو دنوں تک ہی ماہواری ہوتی ہے،

    سوال: ایک مسلم خاتون کو صرف دو دنوں تک ہی ماہواری ہوتی ہے، کیا یہ خاتون دو دنوں کے بعد غسل کر کے خود کو پاک کر لے اور عبادت شروع کرے یا سات دنوں کے بعد غسل کر کے پاک ہو اور عبادت کرے۔ برائی مہربانی ، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 37757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 472-394/B=5/1433 یہ ماہواری نہیں ہے، یہ بیماری کا خون ہے۔ ماہواری کی کم ازکم مدت ۳ دن ہے اور زیادہ سے زیادہ دس دن ہے۔ ۳/ دن سے کم یا دس دن سے زیادہ آئی تو یہ استحاضہ ہے یعنی بیماری کا خون ہے، یہ حیض نہیں ہے، اس لیے وہ ان دنوں کی نماز بھی پڑھے گی۔ اس کے بعد ہرروز پڑھتی رہے گی، اس عورت کو اپنا علاج کرانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند