• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 33201

    عنوان: اگر غسل کرتے ہوئے پانی کے کچھ قطرے تولیے کو لگ جائیں تو کیا تولیہ ناپاک ہوجائے گا؟

    سوال: (۱) اگر غسل کرتے ہوئے پانی کے کچھ قطرے تولیے کو لگ جائیں تو کیا تولیہ ناپاک ہوجائے گا؟ (۲) جنابت کی حالت میں اگر جسم سے نکلا ہوا پسینہ پاک کپڑوں کو لگ جائے تو کیا وہ کپڑے ناپاک ہوجائیںگے؟ (۳) شیعہ قصائی کا ذبیحہ کھانا حلال ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 33201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1194=996-8/1432 (۱) غسل کرنے سے اگر تولیہ میں کچھ پانی لگ جائے تو تولیہ ناپاک نہ ہوگا۔ (۲) جنابت کی حالت میں جو پسینہ بدن سے نکلتا ہے اگر وہ کپڑوں میں لگ جائے تو اس سے کپڑے ناپاک نہ ہوںگے۔ (۳) شیعہ اثنا عشری اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے جو ان کی کتابوں میں ملتے ہیں کافر ومرتد ہیں اس لیے شیعہ قصائی کا ذبیحہ حلال نہیں، وہ حرام ہے۔ ہم مسلمانوں کو نہیں کھانا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند