• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 604728

    عنوان:

    ہوا خارج ہونے کے احساس ہو تو وضو کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    اگر جسم سے بالکل تھوڑی مقدار میں ہوا خارج ہوتی ہے ، اور لگتا ایسے ہے جیسے ہوا کا اخراج نہیں ہوا۔ تو کیا اس صورت میں وضو برقرار رہے گا؟

    جواب نمبر: 604728

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1146-266T/H=10/1442

     اگر تھوڑی سی بھی ہوا کے خارج ہونے کا یقین یا ظن غالب ہے تو وضوء برقرار نہ رہے گا؛ بلکہ ٹوٹ جانے کا حکم ہوگا۔ اور اگر ہوا خارج نہ ہونے کا یقین ہے تو وضوء برقرار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند