• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 36006

    عنوان: مباشرت ک بعد پاک ہونا

    سوال: محترم، میرا سوال ہے کہ مباشرت کر لینے کے بعد آپ کو کب تک غسل کر لینا چا ہیے ؟ کیا اسی وقت غسل کرنا فرض ہے یا آپ کسی بھی وقت غسل کر سکتے ہیں؟. اور کیا ناپاکی کی حالت میں آدمی یا عورت کوئی آیت یا استغفراللہ کا ورد پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 36006

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 149=88-1/1433 جلد سے جلد کرلینا چاہیے اگر رات میں اسی وقت نہ کرسکے تو کم ازکم وضو کرلے پھر صبح فجر سے پہلے غسل کرلے تاکہ کوئی نماز قضا نہ ہو، اگر نماز قضا ہوگئی تو بڑا گناہ ہوا۔ غسل واجب ہونے کی حالت میں آیت قرآنی پڑھنا منع ہے، البتہ دعا کے طور پر یا حدیث کی کوئی دعا اور استغفار پڑھنے کی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند