• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 177025

    عنوان: خنزیر سے كپڑا ٹچ ہوجائے تو كیا ناپاك ہوجائے گا؟

    سوال: کیا سور کے کپڑا سے ٹچ ہونے پر کپڑا ناپاک ہوجائے گا؟ اگر ہوجائے گا تو پھر کتے کے ٹچ ہونے سے ناپاک کیوں نہیں ہوگا؟

    جواب نمبر: 177025

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 666-486/SN=07/1441

    سور کے جس حصے سے کپڑا لگا اگر وہ خشک ہے، اس میں پانی یا کوئی تر چیز لگی ہوئی نہیں ہے تو محض اس سے مس ہو جانے سے کپڑا کے ناپاک ہونے کا حکم نہ ہوگا؛ البتہ اگر خنزیر کا بدن تر ہو تو پھر کپڑے کا جو حصہ اس سے مس ہوگا وہ ناپاک ہو جائے گا، اس کا دھونا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ خنزیر بجمیع اجزاء ہ نجس العین ہے اور کتا ایسا نہیں ہے؛ اس لئے دونوں کے حکم میں فرق ہے۔ (دیکھیں: فتاوی دارالعلوم دیوبند: ۱/۲۵۰، سوال: ۴۶۳، ط: کراچی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند