• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 145312

    عنوان: مباشرت کے بعد جب میں نہاتا ہوں اور نہانے کے بعد پینٹ پہنتاہوں تو میرے عضوٴ خاص سے کچھ سفید سیال مادہ نکلتا ہے

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتاہوں کہ بیوی کے ساتھ مباشرت کے بعد جب میں نہاتا ہوں اور نہانے کے بعد پینٹ پہنتاہوں تو میرے عضوٴ خاص سے کچھ سفید سیال مادہ نکلتا ہے اور پینٹ سے چپک جاتاہے ، تو کیا یہ سفید سیال مادہ ناپاک ہے؟ یا میں اسی کپڑے کے ساتھ فرض نماز پڑھ سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 145312

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 003-009/D=1/1438
    وہ سفید سیال مادہ ناپاک ہے، اگر وہ ایک درہم سے زائد ہے تو اس کے ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتے اس کا دھونا ضروری ہے، اگر آپ ہمبستری کے فوراً بعد غسل کرتے ہیں پھر یہ مادہ نکلتا ہے تو دوبارہ غسل کرنا ضروری ہے، اور اگر کچھ دیر سولینے، تھوڑا چل لینے، یا پیشاب کرنے کے بعد غسل کرتے ہیں پھر یہ مادہ نکلتا ہے تو دوبارہ غسل کرنا ضروری نہیں، لہٰذا ایسی صورت میں آپ کو چاہئے کہ پیشاب کے بعد غسل کریں
    وکذا لوخرج منہ بقیة المنيّ بعد الغسل قبل النوم أو البول أو المشي الکثیر ․․․․․ أی لابعدہ لأن النوم والبول والمشي یقطع مادة الزائل عن مکانہ بشہوة فیکون الثانی زائلا عن مکانہ بلا شہوة فلا یجب الغسل اتفاقا۔ شامی: ۱/۲۹۷، ط: زکریا دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند