• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 146806

    عنوان: ایك ڈھیلے كو استنجا كے لیے كئی بار استعمال كرنا؟

    سوال: جس ڈھیلے سے ہم نے استنجاء کیا ہے اس ڈھیلے کو سوکھنے دینے کے بعد کیا ہم دوبارہ اس ڈھیلے سے استنجاء کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 146806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 198-175/N=3/1438

     

    جس ڈھیلے سے ایک بار استنجا کرلیا گیا، خشک ہونے کے بعد اس سے دوبارہ استنجا کرنا درست نہیں، مکروہ تحریمی ہے؛ البتہ اگر اس کا کوئی کنارہ یا حصہ ناپاک نہ ہو تو اس سے استنجا کرسکتے ہیں ۔ وکرہ تحریماً ب ………حجر استنجي بہ إلا بحرف آخر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الطھاة، باب الأنجاس، فصل فی الاستنجاء، ۱: ۵۵۱، ۵۵۲، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، قولہ: ”إلا بحرف آخر“: لم تصبہ النجاسة (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند