• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 610311

    عنوان:

    وضو كے بعد ناخن كاٹنا ناقض وضو نہیں ہے

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کہ ایک شخص نے باقاعدہ نماز کا وضو کر لیا، اس نے اپنے ناخن کاٹنے ہیں آیا کہ اس عمل سے اس کا وضو ذائل تو نہیں ہو جائے گا؟

    جواب نمبر: 610311

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 854-646/D=08/1443

     وضو كرنے كے بعد ناخن كاٹنے سے وضو زائل نہیں ہوگا‏، ناخن تراشنا نواقض وضو میں سے نہیں ہے۔ قال في الدر: ولا يعاد الوضوء بحلق رأسه ولحيته ..... كما لا يعاد ..... بحلق شاربه وحاجبه وقلم ظفره (الدر المختار: 1/336-337، فرفور)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند