• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 30316

    عنوان: زیرے ناف بال کہاں تک صاف کیا جائے؟ براہ کرم، آسان لفظوں میں بتائیں۔ 

    سوال: زیرے ناف بال کہاں تک صاف کیا جائے؟ براہ کرم، آسان لفظوں میں بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 30316

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):468=261-3/1432

    پیڑو کے نیچے اور خصیتین کے ارد گرد جو بال ہو اسے صاف کرلیں، نیز اس سے متصل ران کے بال اور دُبر کے بال بھی صاف کرلیں، تاکہ نجاست میں ملوث ہونے سے حفاظت رہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند