• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 163174

    عنوان: وضو کے بعد بیوی کے ساتھ بوس وکنار کرنے سے کیا وضو ٹوٹ جائے گا؟

    سوال: اگر شوہر بیوی کے ساتھ صرف بوس و کنار کرے تو اس کو وضو دوبارہ لوٹانا پڑے گا یا برقرار رہے گا؟

    جواب نمبر: 163174

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:7134-886/B=10/1439

    عموما پیشاب پاخانہ کے راستہ سے نجاست خارج ہونے سے حنفی کے یہاں وضو ٹوٹتا ہے، وضو کی حالت میں بیوی کا بوسہ لینے سے احناف کے یہاں وضو نہیں ٹوٹتا اس کا وضو برقرار رہے گا، البتہ شافعی مسلک میں وضو ٹوٹ جائے گا۔

    ---------------------------------

    جواب صحیح ہے البتہ اگر بوس وکنار کرنے سے مذی نکل آئی تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند