• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 166295

    عنوان: شرم گاہ پر پانی ڈالتے ہوئے لذت محسوس ہو تو کیا غسل فرض ہوجائے گا؟

    سوال: شرع میں شرم نہیں،کسی خاتون کواستنجا کے وقت شرم گاہ پرپانی ڈالنے سے (shower سے ) اس وقت جب کے کوئی شرم و حیا کے مسائل وغیرہ پڑھے ہوں گد گدی سی محسوس ہوتی ہے اور لذّت حاصل ہوتی ہے اورعین لذّت کے وقت آگر پانی ہٹا دیں تو لذّت ختم ہو جاتی ہے لیکن وہ جان بوجھ کر نہیں ہٹاتیں،کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟اور کیا اس سے غسل فرض ہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 166295

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:181-102/sd=2/1440

     محض لذت محسوس ہونے سے غسل فرض نہیں ہوتا ؛ البتہ قصدا سوچ کر لذت حاصل کرنا اچھا نہیں ہے ، نتیجة کسی بڑے گناہ میں مبتلا ہوجانے کا بھی اندیشہ ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند