• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 27033

    عنوان: جنابت کی حالت میں اگر کسی بھی چیز کو پانی سے گیلا ہاتھ لگ جائے تو کیا وہ چیز ناپاک ہوجائے گی؟

    سوال: جنابت کی حالت میں اگر کسی بھی چیز کو پانی سے گیلا ہاتھ لگ جائے تو کیا وہ چیز ناپاک ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 27033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1605=1605-11/1431

    اگر جنبی شخص کے ہاتھ میں کوئی ظاہری ناپاکی لگی ہوئی نہیں ہے تو اس کا گیلا ہاتھ کسی پاک چیز کو لگ جانے سے وہ چیز ناپاک نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند