• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 155999

    عنوان: خاص عضو کو منہ میں لینے سے كیا غسل واجب ہوجائے گا؟

    سوال: اگر کوئی عورت شوہر کے خاص عضو کو منہ میں لے تو کیا غسل واجب ہوگا؟ اگر ہوگا تو کس پر شوہرپر یا بیوی پر؟

    جواب نمبر: 155999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 188-111/SN=2/1439

    محض منہ میں لے لینے سے تو غسل کسی پر واجب نہیں ہے؛ البتہ اگر انزال ہو جائے تو غسل واجب ہوگا، اگر دونوں کا انزال ہو جائے تو دونوں پر ورنہ جس کا انزال ہو اس پر غسل فرض ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عورت کا شوہر کے عضو خاص کو منہ میں لینا یا شوہر کا بیوی کے منہ میں داخل کرنا گھناوٴنا کام ہے ایسا نہ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند