• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 23958

    عنوان: براہ کرم، بتائیں کہ غسل کب واجب ہوتاہے؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ غسل کب واجب ہوتاہے؟

    جواب نمبر: 23958

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1079=1079-7/1431

    جب شہوت کے ساتھ منی نکلے یا احتلام ہوجائے یعنی بدخوابی کے بعد کپڑے یاجسم پر تری نظر آئے، یا بیوی سے ہم بستری کرے چاہے انزال نہ ہو، اسی طرح جب عورت حیض ونفاس سے پاک ہوجائے، ان صورتوں میں غسل واجب ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند