• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 15771

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ میری خالہ کا کچھ یوں مسئلہ ہے کہ فجر کی نماز کے لیے اٹھتی ہیں تو ان کی گیس خارج ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کو ایک دو رکعت کے لیے کئی بار وضو کرنا پڑتا ہے ۔مثلاً اگر وہ وضو کرکے تحریمہ باندھتی ہیں کہ الحمد شروع کرتی ہیں کہ وضو ٹوٹ جاتا ہے کیا وہ ایک وضو سے نماز مکمل کرلیں یا بار بار دہرائیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 15771

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1439=1434/1430/م

    اگر آپ کی خالہ معذور شرعی نہیں ہیں، تو دوران نماز جتنی بار بھی گیس وغیرہ خارج ہونے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جائے گا، نماز پوری کرنے کے لیے ہرمرتبہ نیا وضو کرنا پڑے گا، اور اگر معذور شرعی ہیں یعنی گیس خارج ہونے کا عذر اس تسلسل کے ساتھ پیش آتا ہے کہ پورے وقت میں وضو کرکے فرض نماز پڑھنے کا بھی موقع نہیں مل پاتا بلکہ اس دوران بھی وہ عارضہ پیش آجاتا ہے تو ایسی صورت میں حکم یہ ہے کہ ایک وقت کی نماز کے لیے ایک وضو کافی ہے، اس وضو سے وقتیہ فرض نماز کے علاوہ سنت ونفل اور قرآن وغیرہ جو چاہے پڑھ سکتی ہیں، نماز کا وقت ختم ہوتے ہی وضو بھی ختم ہوجائے گا، اور دوسری نماز کے لیے دوسرا وضو کرنا ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند