عبادات >> طہارت
سوال نمبر: 64348
جواب نمبر: 64348
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 596-590/N=6/1437 اگر حالت نماز میں پیشاب کا کوئی قطرہ آجائے اور نماز ہی میں اس کا یقین یا غالب گمان ہوجائے تو فوراً نماز توڑدی جائے اور پاکی حاصل کرکے نماز ادا کی جائے، اور اگر محض شک وشبہ ہو تو نماز نہ توڑی جائے، البتہ نماز کے بعد کپڑا وغیرہ دیکھ لیا جائے، اگر کوئی قطرہ آیا ہو تو پاکی حاصل کرکے دوبارہ نماز پڑھی جائے ورنہ کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند