• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 609789

    عنوان:

    اگر اجنبی انگلی ڈال کر پانی کا گرم ہونا چیک کرے تو کیا وہ پانی مستعمل ہوجائے گا؟

    سوال:

    سوال : اگر کوئی شخص غسل یا وضو کرنے کے لئے گرم پانی لے اور انگلی ڈال کر چیک کر ے تو کیا وہ پانی مستعمل ہو جاے گا اور اس پانی سے غسل اور وضو کرنا صحیح ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 928-735/L=7/1443

     اگر ہاتھ پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو تو وہ پانی ناپاک نہیں ہوگا اور پانی میں انگلیاں ڈال کر چیک کرنے سے وہ پانی مستعمل بھی نہیں ہوگا ؛ لھذا اس سے وضو و غسل وغیرہ صحیح ہوگا۔

    ''بأن يغسل بعض أعضائه أو يدخل يده أو رجله في جب لغير اغتراف ونحوه، فإنه يصير مستعملاً؛ لسقوط الفرض اتفاقاً. (قوله: لغير اغتراف) بل للتبرد أو غسل يده من طين أو عجين، فلو قصد الاغتراف ونحوه كاستخراج كوز لم يصر مستعملاً للضرورة''. (رد المحتار /1/200) ''إذا أدخل المحدث أو الجنب أو الحائض التي طهرت يده في الماء للاغتراف لا يصير مستعملاً للضرورة. كذا في التبيين۔ وكذا إذا وقع الكوز في الحب فأدخل يده فيه إلى المرفق لإخراج الكوز لا يصير مستعملاً، بخلاف ما إذا أدخل يده في الإناء أو رجله للتبرد فإنه يصير مستعملاً لعدم الضرورة. هكذا في الخلاصة. (الهندية:1/22)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند