• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 174724

    عنوان: ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ ملاکر دھونے کا حکم

    سوال: کیا ناپاک اور پاک کپڑوں کو ایک ساتھ پانی میں ڈال کر صرف ایک بار دھو کر ڈرارُ میں ڈال کر نچوڑنے سے (جس سے کہ ان کا پانی نکل جاتا ہے) کپڑے پاک ہو جاتے ہیں؟

    جواب نمبر: 174724

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:280-215/SN=3/1441

    نہیں، اس طرح کپڑا دھونے سے کپڑے پاک نہ ہوں گے، ناپاک کپڑوں کو پاک کرنے کا مفصل طریقہ بہشتی زیور میں لکھا ہوا ہے ، اسے دیکھ لیں اور اسی کے مطابق کپڑے پاک کیا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند