• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 22912

    عنوان: ریلوے اسٹیشن یا بس جہاں کھڑی ہو اور طہارت کا نظام ہو تو کیا زیادہ ضرورت پڑنے فارغ ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ اسے چھینٹے آنے کی کم امید ہے، لیکن پانی کا مسئلہ ہے؟ براہ کرم، حل بتائیں۔

    سوال: ریلوے اسٹیشن یا بس جہاں کھڑی ہو اور طہارت کا نظام ہو تو کیا زیادہ ضرورت پڑنے فارغ ہوسکتے ہیں یا نہیں؟ کیوں کہ اسے چھینٹے آنے کی کم امید ہے، لیکن پانی کا مسئلہ ہے؟ براہ کرم، حل بتائیں۔

    جواب نمبر: 22912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1065=865-6/1431

    جی ہاں، زیادہ ضرورت پڑنے پر اسٹیشن پر فارغ ہوسکتے ہیں اور ٹیشو کے ذریعہ استنجا کرسکتے ہیں۔ نمازی مسافر کو استعمال کے لے سفر میں بوتل بھی پانی کی رکھنی چاہیے تاکہ ضرورت کے وقت پانی سے بھی استنجا کرکے خوب اچھی طرح طہارت حاصل کرسکیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند