• عبادات >> طہارت

    سوال نمبر: 62088

    عنوان: دانتوں پر دھات کا خول چڑھوانا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ دانتوں میں کیڑا لگنے کی صورت میں بعض اوقات روٹ کنال کروانا پڑتی ہے ۔ جس میں دانتوں کے اوپر مستقل طور پر دھات کا بنا ہوا خول چڑھا دیتے ہیں۔ کیا یہ دھات کا خول چڑھوانا صیح ہے ؟ اور کیا اس خول کی وجہ سے وضو اور غسل پر فرق پڑے گا؟

    جواب نمبر: 62088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 44-44/B=2/1437-U سخت ضرورت ار مجبوری میں دانتوں پر خول چڑھوانا درست ہے، وہ خول چونکہ دانت کا جزء بن جاتا ہے اس لیے وضو اور غسل میں اسے تارنے کی ضرورت نہیں، خول اتارے بغیر بھی وضو اور غسل صحیح ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند